ایران اور پاکستان دکھ سکھ کے ساتھی ہیں‘ گورنر کی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سے ملاقات میں گفتگو
ملتان (سٹی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ ایران اور پاکستان دکھ سکھ کے ساتھی ہیں جو ہر کڑے وقت میں(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ایک دوسرے کے کام آتے ہیں ایران نے بہت کم وقت میں ترقی کی جو منازل طے کی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ایرانی قوم محنتی جفا کش، اور محب وطن ہیں جن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں انشا ء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ایران اور پاکستان کی جدوجہد کے نتیجے میں امت مسلمہ ایک پلییٹ فارم پر متحد ہو ں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز خانہ فرہنگ ایران( ملتان )کی ڈائریکٹر سیدہ زاہدہ خانم بخاری سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران( ملتان )کی ڈائریکٹر سیدہ زاہدہ خانم بخاری نے گورنر پنجاب کو گلدستہ بھی پیش کیا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر مزید کہاہے کہ ایران ایک اسلامی ، تاریخی اور ثقافتی ملک ہے جس نے ہمیشہ اچھا پڑوسی ہونے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں فارسی کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔