تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ ملک رفیق رجوانہ

تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ ملک رفیق رجوانہ

  

ملتان(جنرل رپورٹر)گورنر پنجا ب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں‘مارکیٹوں میں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سہولیات ہونگی تو تاجر بہتر انداز میں کاروبار کرسکیں گے ۔ٹمبر مارکیٹ کے مسائل حل کرواؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ٹمبر مرچنٹس دیار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت صدر قمر زمان وزیر نے کی ۔وفد میں اظہر اقبال‘ چوہدری ارشد‘ محمد رفیق شامل تھے جبکہ آصف رجوانہ بھی موجودتھے۔قمر زمان خان وزیر نے گورنر پنجاب کو ٹمبر مارکیٹ کے مسائل سے آگاہ کیا او ر انہیں گراسی پلاٹ‘گرین بیلٹ‘سٹریٹ لائٹنگ‘پولیس چوکی‘مین وہاڑی روڈ پر سپیڈ بریکر جیسے مسائل کے حل کی ضرو رت پر زور دیا ۔ملک رفیق رجوانہ نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -