گورنر پنجاب کا پروٹوکول کے بغیر ہائیکورٹ بار ملتان کا دورہ‘ وکلاء میں گھل مل گئے‘ اپنی یادیں شیئر کیں

گورنر پنجاب کا پروٹوکول کے بغیر ہائیکورٹ بار ملتان کا دورہ‘ وکلاء میں گھل ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بغیر پروٹوکول کے ہائی کورٹ بار ملتان کا دورہ کیا(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

۔ گورنر پنجاب ہائی کورٹ بار میں پہنچے تو سینئر وکلاء نے انتہائی گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے۔گورنر پنجاب وکلاء میں گھل مل گئے اور ان سے اپنی یادیں شیئر کیں۔ وکلاء نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہا رکیا۔گورنر پنجاب کے ہمراہ ملک آصف رفیق رجوانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ زمان قریشی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن یوسف زبیر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید انیس مہدی، سینئر وکلاء سید اطہر شاہ بخاری،ارشاد ارائیں، عثمان خان خاکوانی،بلال بٹ، ایم اسلم راؤ، فیض اللہ ، رابعہ منال، تصور منظور، تقدیس زاہدہ، فوزیہ بھٹی، عذرا سعید، احد گوندل، خالد اشرف خان، محمود اشرف خان، حیدر عثمان، حسنین جوئیہ، ذوالفقار سندھو، خواجہ قیصر بٹ،سلیم رضا راں، محبوب سندیلہ، ناصر محمود خان لنگاہ اور دیگر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو جوڈیشنل کمپلیکس میں وکلا ء کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وہاں پر مستقبل کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے پلاننگ کی گئی ہے۔ وکلاء کو چیمبرز مہیا کئے جائیں گے اوردومنزلہ پارکنگ تعمیر کی جائے گی ۔ہمارا مقصد ہے کہ وکلاء اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور اس کے لئے انہیں ہمہ قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -