آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کی کال پر ملتان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا

آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کی کال پر ملتان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کی کال پر چونگی نمبر14پر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی کیمپ دوپہر2بجے سے شام6بجے تک جاری رہا جس کی قیادت مرکزی صدر عبدالخالق(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

قندیل انصاری‘ چےئرمین حاجی بشیر احمد پہلوان‘ یونس انصاری ودیگر رہنماؤں نے کی ۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل پالیسی2017‘بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے پاور لومز انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے ۔اس صنعت سے وابستہ افراد بھوکے مررہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ دھاگے کی ایکسپورٹ کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اگر یہی حال رہا تو عنقریب پوری انڈسٹری یہاں سے شفٹ ہوجائے گی ۔پاور لومز مالکان اور مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے آل پاکستان انجمن تاجران کے چےئرمین خواجہ سلیمان صدیقی‘ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ‘ضلعی صدر شیخ جاوید اختر‘ زین العابدین موتی والے‘مرزا نعیم بیگ‘ ثناء اللہ‘اشفاق احمد‘ یونس قریشی ودیگر نے بھی ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے ہڑتال موخر کرنے کی اپیل بارے مذاکرات آج ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -