محکمہ سے نکالے گئے اینٹی کرپشن بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر نے دوبارہ ڈیپوٹیشن پر آنے کیلئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو درخواست دیدی

محکمہ سے نکالے گئے اینٹی کرپشن بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر نے دوبارہ ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کے احکامات پر حال میں محکمہ سے نکالے جانے والے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر نے دوبارہ واپسی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ معلوم ہوا ہے سب انجینئر ملک مشتاق نے دوبارہ ڈیپوٹیشن پر آنے کیلئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو درخواست دے دی ہے ۔ ملک مشتاق اپنی سروس کا بیشتر حصہ ڈپیوٹیشن پر انٹی کرپشن میں گزار چکے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ 20سال سے زائد عرصہ سے انٹی کرپشن میں ڈپیوٹیشن پر کام کرتے رہے ۔ دوسری جانب ملک مشتاق ایکسین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں جوائننگ دینے کے بعد مسلسل ڈیوٹی سے غائب ہیں۔ انہوں نے جوائننگ کے بعد کسی قسم کی ااسائمنٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -