سیاسی مخالفین کو گیدڑ کہنے والے کا جانا اب ٹھہر چکا ہے‘ مصطفی کھر

سیاسی مخالفین کو گیدڑ کہنے والے کا جانا اب ٹھہر چکا ہے‘ مصطفی کھر

  

پیر جہانیاں (نما ئندہ پاکستان )پنجاب کے سابق گورنر ملک غلام مصطفےٰ کھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے حامیوں کو مطمئن کرنے کے لئے سیاسی مخالفین کو گیڈر کہہ کر اپنے آپ کو شیر ثابت کرنے کا ڈرامہ کررہے ہیں مگر اب ان کا جانا ٹھہرا چکا ہے اور ان کا سیاسی انجام قریب تر ہے۔لیہ میں وزیراعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہو ئے ملک غلام مصطفےٰ کھر نے کہا کہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

لیہ میرا اور عمران خان کا ضلع ہے اور آئندہ الیکشن میں ضلع لیہ کی تمام نشتوں سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہو کر علاقہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے یاد گار کردار ادا کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -