نیسلے پاکستان نے دیہی خواتین کو روزگار کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے

نیسلے پاکستان نے دیہی خواتین کو روزگار کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات شروع ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)نیسلے پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والی دیہی علاقوں کی خواتین کو ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردےئے اس سلسلہ میں خواتین کو نیسلے پاکستان کا سیلز ایجنٹ بنایا جائے گا اور وہ اپنے علاقہ میں گھر گھر جا کر نیسلے کی مصنوعات فروخت کریں گی ۔ شراکت داری بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پرگرام ماروی میمن نے کہا کہ نیسلے پاکستان میں خواتین کی سماجی و معاشی حیثیت کو بہتر بنانے میں مدد کررہی ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرکے ہی پاکستانی خواتین کو درپیش کلیدی مسائل حل کرسکتے ہیں ۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ وقار احمد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ہماری شراکت ہمارے عزم اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے عین مطابق ہے۔ ہماری مشترکہ توجہ غربت کم کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر ہے۔ ’’نیسلے بنیاد‘‘ جیسی ہماری مصنوعات میں آئرن‘ زنک‘ وٹامن اے اور ڈی دیگر اہم غذائی اجزاء کے ساتھ شامل ہوتے ہیں ۔اپنے اس اقدام سے ہمیں امید ہے کہ ہم دیہی خواتین کو زیادہ بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی غذائیت کی حیثیت اور ان کے خاندانوں کے لئے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرینگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -