وسیب میں ادبی، ثقافتی سرگرمیوں کیلئے اداروں کا قیام ضروری ہے‘ ظہور دھریجہ

وسیب میں ادبی، ثقافتی سرگرمیوں کیلئے اداروں کا قیام ضروری ہے‘ ظہور دھریجہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)رحیم یار خان میں چولستان آرٹس کونسل ، بھکر میں تھل آرٹس کونسل بنائی جائے اور بہاولپور آرٹس کونسل کا تعمیراتی کام فوری شروع کرایا جائے ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے ایگز یکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس چوہدری محمد آصف (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا سرائیکی وسیب میں ادبی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اداروں کا قیام بہت ضروری ہے انہوں نے کہا رحیم یار خان تین مختلف خطوں اور تین مختلف تہذیبوں کا سنگم ہے اس کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں آرٹس کونسل اور ریڈیو پاکستان کا قیام ضروری ہے اسی طرح تھل کا پورا خطہ اہمیت کا حامل ہے۔ بھکر میں آرٹس کونسل اور ریڈیو س لئے ضروری ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ملتان میں آرٹس کونسل کی توسیع اور کلچر اکیڈمی کا قیام بہت مفید ثابت ہو گا۔ چوہدری محمد آصف نے کہا ہم اس پر غور کریں گے اور اس کی سفارشات حکام بالا کو بھیجیں گے ۔ انہوں نے کہا میں سرائیکی خطے کی زبان اور اس کی زبان سے بہت متاثر ہوں انہوں نے کہا ثقافتی سر گرمیوں کے فروغ سے انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا بہا ولپور آرٹس کونسل کی بلڈنگ تاریخی اور یاد گار ہو گی ۔ انہوں نے الحمرہ میں سرائیکی فیسٹیول کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ظہور دھریجہ نے چوہدری محمد آصف کو عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول کی زیارت کرنے پر مبارکباد دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -