جنرل منیجر آپریشن میپکو کا بجلی تنصیبات کے ہونیوالے حادثات میں نمایاں کمی کا دعویٰ

جنرل منیجر آپریشن میپکو کا بجلی تنصیبات کے ہونیوالے حادثات میں نمایاں کمی کا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنرل منیجر آپریشن میپکو سرفرازاحمد ہراج نے دعوی ٰ کیا ہے کہ میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی تنصیبات سے ہونے والے مہلک اور غیر مہلک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ سالِ رواں میں ملازمین اور صارفین کو پیش آنے والے حادثات گزشتہ سال کی نسبت کم ہیں ۔ انہوں(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

نے کہا کہ گزشتہ مالی سال 2015-16 ؁ء میں جولائی تا مارچ کے دوران مہلک حادثات میں10افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 5میپکو ملازمین اور5عام شہری تھے جبکہ غیر مہلک حادثات میں 7میپکو ملازمین زخمی ہوئے۔ ایک عام شہری زخمی ہوا ۔ رواں مالی سال 2016-17 ؁ء کے پہلے 9ماہ جولائی تامارچ کے دوران صرف 6مہلک حادثات رونماہوئے جن میں 4میپکو ملازمین اور 2عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 8غیر مہلک حادثات میں صرف میپکو ملازمین زخمی ہوئے ۔ جنرل منیجر آپریشن نے کہا کہ حادثات میں کمی میپکو کی جانب سے لائن سٹاف کو دئیے جانے والے معیاری سیفٹی آلات ، مسلسل مانیٹرنگ اور ان کی آگہی کے لئے منعقد کئے جانے والے سیفٹی سیمینارز سے ممکن ہوئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -