پاکستان ریلویز کی سپورٹس گرانٹ ساڑھے تین کروڑ روپے سالانہ کرنیکی منظوری
ملتان(جنرل رپورٹر)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کی سپورٹس گرانٹ ساڑھے تین کروڑ روپے سالانہ کرنے کی منظوری دیدی۔ اس سے پہلے 2014 میں کھیلوں کی مد میں سالانہ85لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جسے2015میں 2کروڑ اور2016میں3کروڑ روپے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
کردیا گیا تھا جبکہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں یہ گرانٹ ساڑھے تین کروڑ روپے ہوگی۔ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کی طرف سے وزیر ریلویز کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی طرف سے گرانٹ میں غیر معمولی اضافے نے کھیلوں کے میدان میں کارکردگی میں بھی اضافہ کیا ہے ۔پاکستان ریلوے اس وقت انٹرڈویژنل سطح پر22کھیلوں کے مقابلے کروارہا ہے جبکہ نیشنل گیمز میں ریلوے کی طرف سے مختلف کھیلوں میں مردوں کی24اورخواتین کی10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پاکستان ریلوے نے نیشنل گیمز میں2014میں49‘ 2015میں83اور 2016میں مجموعی طور پر 65میڈلز جیتے۔خواجہ سعد رفیق نے نیشنل گیمز میں حصہ لینے والی ریلوے کی تمام34ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔