اشتہاری کو فرار کروانے کا الزام‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ملتان جاوید معطل

اشتہاری کو فرار کروانے کا الزام‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ملتان جاوید معطل

  

ملتان(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عثمان خٹک نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،اور انہیں سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان جاوید کے خلاف کچھ روز قبل تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

درج کیاگیا، جس کے مطابق خانیوال پولیس مخبر کی اطلاع پر چک AH/11 اشتہاری مجرم محبوب الحق کی گرفتاری کے لیے چھا پہ مارا ،جسے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان نے پرائیویٹ کار میں اپنے دو گن مینوں کے ہمراہ بٹھا کرفرار کرادیا۔ معاملہ آئی جی پنجاب کے علم میں آیا تو انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو معطل کر کے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -