جھنگ ، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ، دونوں پائلٹ زخمی

جھنگ ، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ، دونوں پائلٹ زخمی

  

جھنگ(آن لائن)جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری کے قریب موضع بھٹیاں والا میں پاک فضائیہ کا تربیتی میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگا کر جان بچائی،تاہم معمولی زخمی ہو ئے ۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری کے موضع بھٹیاں والا کے قریب دریائے چناب پر پاک فضائیہ کا میراج طیارہ دوران معمول کی پرواز تھا کہ اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں طیارہ موضع بھٹیاں والا میں گندم کی فصل میں جاگر ا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے میں ایک پائلٹ اور کو پائلٹ تھے جو حادثے میں محفوظ رہے۔حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -