طارق فاطمی نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات مستر د کر دیئے

طارق فاطمی نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات مستر د کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ 5سال ملک کی خدمت کرنے والے کیلئے الزامات تکلیف دہ ہیں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیے انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں مگر 5سال ملک کی خدمت میں گزارنے کے بعد ایسے الزامات تکلیف دہ ہیں اور میرا پاکستان اور سفارتکاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس حکومت سے پہلے بھی سفارتکار رہا ہوں اور ملک کی خدمت کرتا رہا ہوں آگے بھی کرتا رہوں گا۔
طارق فاطمی