ڈان لیکس معاملہ پر پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ سے رجوع کرلیا

ڈان لیکس معاملہ پر پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد ( آن لائن)ڈان لیکس کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے پارلیمنٹ سے رجوع کرلیا ، ڈان لیکس پر کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کیلئے مراد سعید نے قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر قراداد جمع کرا دی۔ قرارداد کے متن میں ڈان لیکس پر کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے وزارت داخلہ کو ڈان لیکس کی رپورٹ فوری ایوان کے روبرو پیش کرنے کا پابند بنایا جائے، پارلیمان بالادست ہے، حکومت عمل سے ثابت کرے، اب تک حکومتی رویے اور طرز عمل سے پارلیمان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نے جھوٹ بول کر ایوان کا تقدس مجروح کیاہے۔قومی سلامتی سمیت ہر اہم معاملے پر پارلیمان کو فوقیت دینا ہوگی۔ واضح رہے ڈان لیکس معاملے پر سیاسی و عسکری قیادت میں پیدا ہونیوالے تضادکے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی حکومت سے رپورٹ کے حقائق سامنے لانے کیلئے مطالبہ کر دیا ہے ۔

پی ٹی آئی رجوع

مزید :

کراچی صفحہ اول -