لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا باردانہ کی تقسیم کیخلاف مختلف درخواستوں پر فوری کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا باردانہ کی تقسیم کیخلاف مختلف درخواستوں پر فوری ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) لا ہور ہا ئیکور ٹ ملتان بنچ نے باردانہ کی تقسیم کے خلا ف مختلف درخواستوں پر حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیا (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہے۔فاضل عدالت میں شاہد عباس،غلام محمد اور کاسف اسلم سمیت27مختلف افراد نے درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے کاشت کاری کر رہے ہیں اورانہیں پٹواریوں کی ملی بھگت سے تیارہونے والی رپورٹ پر انحصار کرتے ہوئے چند بوریوں کے باردانہ دیکر ٹرخا دیا گیا ہے جو کہ ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنا ہے لہذا انہیں ان کا حق دلوایا جائے جس پر عدالت نے درخواست گزاروں کی اراضی کے ملکیتی کاغذات ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسٹنٹ کمشنر خانیوال کو بھجواتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -