جعلی ڈرائیونگ لائسنس و ٹیسٹ کا معاملہ لیک ہونے پر 3 ٹریفک اہلکار معطل

جعلی ڈرائیونگ لائسنس و ٹیسٹ کا معاملہ لیک ہونے پر 3 ٹریفک اہلکار معطل

  

ملتان(وقائع نگار)چیف ٹریفک آفیسر نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس و ڈرائیونگ ٹیسٹ میں گڑ بڑ کرنے کا معاملہ لیک ہونے کے شبہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

میں3ٹریفک اہلکار معطل کردئیے ہیں۔معطل ہونے والوں میں ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر کا نائب ریڈر بھی شامل ہے۔سی ٹی او محمد شریف جٹ نے نائب ریڈر محمد صدیق سمیت اللہ بخش اور فاروق کو معطل کردیا ہے اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او آفیسر نے اصل ذمہ داروں کے خلاف تاحال انکوائری شروع نہیں کروائی ہے۔شک کی بنیاد پر تین ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے واضع رہے تینوں ٹریفک اہلکاروں کے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -