سپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش

سپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )پاکستان سپر لیگ کے مبینہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر عبوری طور پر معطل کرکٹر خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوگئے۔معطل کرکٹر خالد لطیف کو وضاحت کیلئے سوالات کی فہرست دیدی گئی ، جوابات دینے کیلئے معطل کرکٹر نے 5 مئی تک مہلت مانگ لی ۔قبل ازیں خالد لطیف نے پی سی بی کے نام خط میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا اینٹی کرپشن یونٹ پر اعتماد ہے لیکن اسکے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر اعتماد نہیں،امید ہے 2مئی کو پیشی پر کرنل (ر)اعظم اینٹی کرپشن یونٹ کی سربراہی نہیں کریں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق معطل کرکٹر خالد لطیف پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے خالد لطیف سے کرنل (ر)اعظم نے ہی پوچھ گچھ کی اور ان سے کئی سوالات کئے ،اب وہ پانچ مئی کو ٹریبونل اور اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعظم خان کو اینٹی کرپشن یونٹ کی سربراہی سے الگ کئے جانے کاکوئی امکان نہیں کیونکہ خالد لطیف پر خودسپاٹ فکسنگ کے الزامات ہیں اور انہیں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کا سامنا ہے۔