کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی ‘ 72 ہزار کلو سمگل شدہ ایرانی تارکول ضبط

کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی ‘ 72 ہزار کلو سمگل شدہ ایرانی تارکول ضبط

  

ملتان(نیوز رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ملتان کے فیلڈ یونٹ صادق آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 72ہزار کلو گرام سمگل شدہ ایرانی تارکول ضبط کرلیا ہے ۔ کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط شدہ تارکول کی مالیت 30لاکھ 25ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈآئی عبدالمعید کانجو نے خفیہ اطلاع پر یونٹ انچارج چوہدری محمد منیر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے کوئٹہ سے ملتان بھجوایا جانیوالا تارکول ضبط کرلیا گیا۔ دریں اثناء کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے این ایل سی چوک، چوک میتلا اور ٹول پلازہ شیرشاہ سے تین نان کسٹم پیڈ ہیو ٹرک تحویل میں لے کر ریجنل ہیڈ کوراٹر پہنچا دیئے ہیں جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ کسٹم آئی اینڈ آئی نے ان دنوں نان کسٹم پیڈ ٹرکوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کررکھا ہے اور پچھلے 72گھنٹوں کے دوران 7نان کسٹم پیڈ ٹرک تحویل میں لیے جا چکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -