گرمی کی شدت بڑھنے سے وبائی امراض میں اضافہ‘ 174 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل

گرمی کی شدت بڑھنے سے وبائی امراض میں اضافہ‘ 174 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل

  

ملتان(وقائع نگار) گرمی کی شدت کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں منگل کے روز 174مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے۔ جن میں سے 77مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا۔ یہ مریض نشتر ہسپتال میں 94، شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 23سول ہسپتال میں 4 فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں 6مریض لائے گئے ہیں۔ جبکہ ہیٹ سٹروک کی وجہ سے 2مریضوح کو داخل کیا گیاہے۔ اور ان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر صحت حکام کو ارسال کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -