شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونیوالا ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار
ملتان(کرائم رپورٹر) سیتل ماڑی پولیس نے ڈاکو پکڑ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز شا ہ ٹاون کے قریب دو ڈاکوؤں نے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین لیا بعدازاں ایلیٹ فورس کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ پر ایک ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ دو سرے مبینہ ڈاکو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔