پی ایم اے ملتان کے الیکشن کیلئے نامزد چیف الیکشن کمشنر نے تمام ڈاکٹرز گروپس کا اجلاس کل طلب کر لیا

پی ایم اے ملتان کے الیکشن کیلئے نامزد چیف الیکشن کمشنر نے تمام ڈاکٹرز گروپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ( پی ایم اے) ملتان(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کے الیکشن 2017ء کیلئے نامزد چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم ملک نے تمام ڈاکٹرز گروپس کا اجلاس کل جمعرات کو بلوالیا ہے۔ اجلاس میں ووٹرز لسٹوں پر اعتراضات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے ا۔ کمیٹی کے تمام ممبران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے یونائٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ نامزد چیف الیکشن کمشنر کو نہیں مان رہی ہے۔ تمام ڈاکٹرز گروپس کا کہنا ہے کہ متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا جائے۔ جیسا کہ پہلے پی ایم اے کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ اور چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ظفر علوی نے عین وقت مصروفیت کی وجہ سے الیکشن کروانے سے انکار کردیا تھا۔