تعلقات کے شک پر بہن کا قتل، حادثات میں 2افراد جاں بحق

تعلقات کے شک پر بہن کا قتل، حادثات میں 2افراد جاں بحق

  

ملتان، ساہوکا، بورے والا، عبدالحکیم، خانیوال (کرائم رپورٹر+ نمائندگان) تعلقات کے شک پر بہن کا قتل، ٹریک حادثات میں 2افراد جاں بحق، دلبرداشتہ 4بچوں کے پاب نے خود کشی کرلی مظفر گڑھ کی رہائشی 20سالہ زار ابی بی نے گزشتہ روز کالا پتھر پی لیا،جس پر اس کے اہل خانہ کی جانب سے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی،پولیس نے کاغذی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔مظفر آباد کے علاقہ چائنا چوک کے قریب تیز ٹرک کی چھت پر سوئے دو افراد بریک لگنے کے باعث سڑکے پر آگر ے ان کے نام امجد اور ساجد بتائے گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں امجد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ ساجد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عبدالحکیم سے نامہ نگارکے مطابق کچاکھوہ روڈ چک علی چپہ کے قریب بستی بہاولپور کا رہائشی 25 سالہ عنصر اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر خالق آباد جارہا تھا لہ سامنے جانے والے ٹرک کاٹائر برسٹ ہوگیا اچانک بریک لگنے کے باعث رکشہ کی ٹرک کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں محمد عنصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔بورے والا ، ساہوکا سے تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان کے مطابق؂ چک 495/EBکے زمیندار بشیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب 2:30بجے وہ اپنے گھر میں بیوی بچوں سمیت سویا ہوا تھا کہ اچانک پیٹ میں درد ہونے کی وجہ سے اس نے اپنی بیٹی غزالہ سے پانی مانگا اسی دوران میرا بیٹا بابر بھی جاگ گیا اور اپنی بہن غزالہ سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا بیٹے بابر بشیر نے مشتعل ہو کر میری بیٹی غزالہ کے سینے میں پسٹل سے فائر مار دیا دوسرا فائر اس کے سر میں لگا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم بابر بشیر کو غزالہ بی بی کے کردار پر شک تھا پولیس تھانہ فتح شاہ نے نعش قبضہ میں لے کر ملزم بابر بشیر کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق حالات سے دلبرداشتہ 4 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی ، خانیوال کے نواحی علاقہ 5 کسی موضع عطر والا کے رہائشی عبدالغفور ولد محمد ابراہیم قوم آرائیں نے گزشتہ رو ز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ مرنے والا شخص ڈیرہ غازیخان میں ملازمت کرتا تھا ۔ پولیس نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -