ثقافتی ورثے کی اصلاح اولین ترجیح ہے ،عبدالغفور

ثقافتی ورثے کی اصلاح اولین ترجیح ہے ،عبدالغفور

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع کونسل کے ممبر حاجی عبدالغفور نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ثقافتی ورثے کے پروگرام کو فروغ دینے میں بھرپورکردار ادا کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اضاخیل میں پبلک گولڈن گیٹ سکول میں روایتی ڈرامے کے انعقاد کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کلچر ڈارئریکٹریٹ RICH پروگرام URDO کے تعاون سے روایتی ڈراموں کا انعقاد خوش آئند بات ہے ایسی تقریبات کے انعقاد سے نوجوان نسل کو روایتی ثقافت کو اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ URDO نے جو پروگرام ضلع بھر میں شروع کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ایسے پروگرام جاری رہنے چاہیے انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت حکومت خیبرپختونخوا کے تعاون سے صوبے کے تمام تحصیلوں میں ایک ساتھ شروع کیاگیا ہے ہمارا صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اس خوف کو ختم کرنے کیلئے ایسی تقریبات منعقد کرنا ضروری ہے انہوں نے URDOکی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -