کاروبار میں منافقت کرنیوالے عناصر دنیاو آخرت میں ذلیل و خوار ہوں گے : جمشید خان مہمند

کاروبار میں منافقت کرنیوالے عناصر دنیاو آخرت میں ذلیل و خوار ہوں گے : جمشید ...

  

تخت بھائی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پی کے 27سے رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو حاضر ونا ظر جان کرپیغمبری پیشے کو انتہائی ایمانداری اور دیانت داری سے ادا کریں۔ کاروبار میں منافقت کرنے والے عناصر دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلالہ میں نئے تعمیر ہونے والا دانیال پلازہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر یوسی جلالہ کے سابق نائب ناظم جاوید علی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تحصیل تخت بھائی کے ناظم ممتاز علی خان مہمند ،عمران شہید فاؤنڈیشن کے چیئر مین ثاقب خان ، ڈسٹرکٹ کونسل مردان کے اراکین فرخ سید ایڈوکیٹ ، میاں عبدالرحمن، مسلم لیگی رہنما حامد صافی اور دانیال پلازہ کے مالک سجاد خان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے علاقے کے عوام کی خدمت کے لئے تن من کی بازی لگائی ہے۔ اس راہ میں میرے بھائی عمران (شہید ) نے جان کی قربانی دیدی اور ہم عوام کی خدمت سے کبھی بھی منہ نہیں موڑینگے اور ہمارے دروازے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقے پر ہمیشہ خان ازم کا دور گزر چکا ہے اور اب ہم خان ازم کا دور ہر گز دوبارہ نہیں آنے دینگے ۔ عوام خان ازم نہیں خاد م ازم چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں ان شاء اللہ علاقے کے عوام ایک بار پھر ہماری بے لوث خدمت اورہمارے بھائی عمران شہید کے احسانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر کا میابی دلا کر ہمیں اپنے خادم بنائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -