سڑک پر ملبہ ڈالنے والوں اورتوڑنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

سڑک پر ملبہ ڈالنے والوں اورتوڑنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )ضلع ناظم عاصم خان کی زیر صدارت بی سی اے ٹاؤن ون کا اجلاس ‘ سڑک پر ملبہ ڈالنے والوں اور سڑک خراب کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ ‘ بی سی اے سٹاف کو اپنی کارکردگی مزید بہتربنانے کے لئے احکامات جاری ‘ تعمیراتی کام کے دوران سڑک ‘ گلیوں اور نالیو ں کو نقصان پہنچانے سے گریز کیاجائے بصورت دیگر سخت کارروا ئی کیلئے تیار رہے تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت بی سی اے ٹاؤن ون کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ناظم ٹاؤ ون زاہد ندیم ‘ ایکسین رشید اللہ‘ ایس ڈی او ‘ ڈسٹرکٹ ممبران آصف خان ‘ فضل مالک اور تمام بلڈنگ انسپکٹرز اور بی سی اے سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹاؤن ون کو موصول ہونے والے نقشوں پر تفصیلی غو روغوض کیا گیا اجلاس میں قواعد و ضوابط مکمل ہونے والے 9 نقشوں کی منظوری دیدی گئیں جبکہ پانچ نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر مسترد کردئیے گئے اجلاس میں ضلع ناظم نے پتنگ چوک میں نقشہ پاس ہونے سے قبل تعمیراتی کام شروع کرنے پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے پلازے کی تعمیر فوری روکنے اور مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کاحکم دیتے ہوئے متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرکے خلاف بھی کارروائی کے احکاما ت جاری کردئیے ‘ اسکے علاوہ سٹرک پر ملبہ ڈالنے والوں پر جرمانے دگنے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیاکہ تعمیراتی کام کے دوران سڑک یا گلی خراب کرنے یا نالیوں کو نقصان پہنچانے کی صورت میں رہائشی عمارا ت پر ایک روپے مربع فٹ کے حساب سے جرمانہ عائد کرنے اور کمرشل عمارات پر دو روپے مربع فٹ کے حساب سے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی باقاعدہ منظوری کیلئے ضلع کونسل ہال میں قرارداد پیش کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا اسکے علاوہ تمام بلڈنگ انسپکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں میں تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ زیر تعمیر عمارات کے فوٹو سمیت پیش کرنے کا حکم دید یا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تمام بی سی اے سٹاف کو تنبیہ کی کہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیا جائے کسی بھی غفلت اور شکایت کی صورت میں سخت کارروائی کیلئے تیاررہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -