حکومت نے فیصلہ کر لیا صوبے کے عوام کی جلد تقدیر بدل جائیگی : محمود خان

حکومت نے فیصلہ کر لیا صوبے کے عوام کی جلد تقدیر بدل جائیگی : محمود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( رحیم خان) صوبائی وزیر کھیل وثقافت وامور نوجوانان خیبر پختونخوا محمود خاں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں عوام کی تقدیر بدلنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ پورا ہونے کو ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ میں ترقیاتی کاموں کی ایسا انقلاب بھر پاکردیا ہے کہ اب مخالفین کے ساتھ عوام کو دھوکہ کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہونگے نصف صدی سے زیادہ کی مسائل پانچ سال میں پوری کرنا ممکن نہیں عوام کو مزید پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ دوسروں کی سکیموں پر اپنے تختیاں نہیں لگاتے بلکے جو کام کرتے ہیں اس پر اپنا بورڈ لگالیتے ہیں تاکہ یہ لوگ اس پر اپنا بورڈ نہ لگائے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وہ خودجو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اور ثابت بھی کردیتے ہیں دوسروں کی طرح منافقت اور جھوٹ پر یقین نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ زمین اور عوام فروخت کرکے پیسے کمائے ہیں ان لوگوں سے خیر کی کیا توقع ہے مخالفین کیساتھ کرنے اور کہنے کیلئے کچھ باقی نہیں اسلئے وہ بوکھلاہٹ کی شکار ہے پانامہ کیس کی بعد نواز شریف کو وزیر اعظم کہنا غلط بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ کی خوبصورت وادی لالکوں میں گبینہ جبہ روڈ کی افتتاح کی موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک اختر علی خان محمد حکیم خیرات محمد محمد قیوم اوردیگر افرادنے بھی خطاب کی اس سے پہلے انہوں نے گبینہ جبہ روڈ کی باقاعدہ افتتاح کی یادرہے کہ یہ روڈ ساڑھے تیرہ کلومیٹر ہوگی جس پر 50کروڑ روپے لاگت ائیگی اور جون 2018تک مکمل کی جایئگی دریں اثناء اس پہلے صوبائی وزیر محمود خان نے بی ایچ یو دارمئے کو ار ایچ سی ہسپتال کادرجہ دینے کابھی افتتاح کیا اور 10کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا وادی لالکوں میں گبینہ جبہ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ وہ جو کہتے ہے وہ کرتے ہیں اور پھر ثابت بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب سرکاری خزانے اور عوامی کاموں کو جیبوں میں ڈالنے کی زمانہ ختم ہوچکا ہے اور اب عوامی حکومت ہے اور عوام ہی کی مرضی پر کام ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سرزمین اور عوام کو فروخت کرنے والے لوگوں نے ایسے ممالک اور علاقوں اپنے لئے بنگلے اور کوٹھیاں خرید لی ہے جہاں پر جانا ہم سب کی بس میں نہیں انہوں نے کہا نصف صدی سے زیادہ وقت قوم کی پیسے کھانے والوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پانچ سال میں حل نہیں ہوتی اسلئے عوام کو پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس وقت مٹہ تحصیل میں اربوں روپے کی ترقیاتی کام جاری ہے جس میں زیادہ تر مکمل ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ صرف مٹہ تحصیل میں 3ارب روپے کی حفاظتی پشتے منظور کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے جو عوام کی جیت ہے انہوں نے کہا کہ غلط تربیت پانے والے لوگ ہمیشہ غلط باتیں کرتے ہیں لیکن انشاء اللہ ان لوگوں کو دوبارہ غریب کی خون چوسنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ عوام ازاد ہوچکی ہے اور انشاء اللہ اب عوامی راج ہی رہیگی انہوں نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ اب جھوٹ اور پروپیگنڈوں کا زمانہ ختم ہوچکی ہے اور یہ لوگ مزید عوام کو گمراہ کرنے سے گریز کریں اور وہ باتیں نہ کریں جن کی حقیقت سے دور کاواسطہ بھی نہ ہوں کیونکہ اب سیاست موجودہ حکومت نے خدمت میں بدل دی ہے اور سیاست کو کاروبار بناکر بینک بیلنس بنانے کی زمانہ اب نہیں ائیگی اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے انعام اللہ محمد عالم نصرواللہ احسان اللہ ھدایت اللہ اور دیگر افراد نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کی