سفارش اور رشوت کلچر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا : شکیل خان ایڈووکیٹ

سفارش اور رشوت کلچر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا : شکیل خان ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختو نخو ا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کارکردگی کے بنیادپرائندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی کیونکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں سفارش اوررشوت کے کلچرکاخاتمہ کرکے حقداروں کواپناحق دیاگیا اورجس مقصدکیلئے عوام سے ووٹ لیاگیاتھاہم ان میں سرخروہوئے انہوں نے کہاکہ ہم عوام کییعدالت احتساب کیلئے پیش ہونے پر تیارہیں سابقہ حکمران بھی عوام کے عدالت میں اپنے اپ کواحتساب کیلئے پیش کریں تودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگاکہ کرپشن اورلوٹ مارکس نے کی ہے۔ان خیالات کاا ظہارشکیل خان نے گزشتہ روزیونین کونسل جولگرام میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو کھبی بھی مایوس نہیں ہونگے اوران کوپارٹی میں عزت کامقام دیاجائیگا کیونکہ ہم نے کرپشن اوربدعنوانی کاخاتمہ کرکے عوام کواپناحق دیاگیا کیونکہ سابقہ دورحکومت میں کوئی بھی کام پیسوں کے بغیرنہیں ہوتاجس کی وجہ سے عوام نے ان کومستردکرکے یہاں سے ان کاجنازہ نکال دیاگیاہے اسی وجہ سے عوام کی نظریں صرف اورصرف پاکستان تحریک انصاف پرلگی ہوئی ہے اورروزبروزلوگ مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جوپاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کامنہ بولتاثبوت ہے۔