ہری پور،تھانہ سٹی کی حدود پانڈک میں جوئے کے اڈوں کا انکشاف

ہری پور،تھانہ سٹی کی حدود پانڈک میں جوئے کے اڈوں کا انکشاف

  

ہری پور(نامہ نگار)تھانہ سٹی کی حدود پانڈک میں جوئے کے اڈوں کا انکشاف ہوا ہے پتہ چلا ہے کہ پانڈک کی آبادیوں میں جوئے کے اڈے چل رہے ہیں جہاں پر رات دن جوئے کی محفلیں سجی رہتی ہیں اور کئی گھرانوں کے چشم و چراغ اس لت میں مبتلا ہوکر اپنے گھروں کو تباہ کررہے ہیں ہر ی پور کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانڈک میں موجود جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل تباہی کے راستوں پر چلنے سے بچ سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -