وفاق سرکاری حج اور پرائیویٹ سکیم کیلئے یکساں پالیسی مرتب کرے

وفاق سرکاری حج اور پرائیویٹ سکیم کیلئے یکساں پالیسی مرتب کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ) حکومت پاکستان عازمین حج کے سرکاری ریگولر سکیم اور حج پرائیوٹ سکیم کے لئے یکساں پالیسی مرتب کریں تاکہ پاکستان کے غریب عازمین حج حج کے واجبات میں لوٹ مار سے بچ سکے انہوں نے کہا کہ امسال پاکستان کے عازمین حج کے لئے دو لاکھ ، ستر ہزار اور دو لاکھ اسی ہزار حج واجبات حکومت نے مقرر کی ہے جس میں قر بانی بھی شامل ہے اس لئے پرائیوٹ ٹورز آپریٹر اللہ کا خوف ذہن میں رکھ کر کم از کم تین لاکھ یا زیادہ سے زیادہ تین لاکھ دس ہزار واجبات مقرر کریں اس سلسلے میں حج ٹریننگ کونسل پاکستان کے مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم ، چیر مین سینیٹ و قومی اسمبلی ، چیر مین اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی اپیل کی کہ پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی زیادہ واجبات حج کی وصولی کا سلسلہ روکا جائے اور پرائیوٹ ٹورز آپریٹر کو پابند کیا جائے کہ وہ غریب عازمین حج سے کسی صورت زیادہ واجبات حج وصول نہ کریں جب کہ حج کے ریگو لر سکیم کی طرح پرائیوٹ سکیم کے لئے بھی یونیک پالیسی مرتب کی جائے انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ زائرین عمرہ کے لئے بھی حکومتی پالیسی کے تحت بینکوں کے ذریعے یا وزارت مذہبی امور صوبوں میں واقع حاجی کیمپ میں عمرہ واجبات جمع کرانے کے لئے انتظامات کریں تاکہ زائرین عمرہ کو ان کیمپوں سے عمرہ پاسپورٹ ملنے کے علاوہ وہاں وہ واجبات عمرہ بھی جمع کر ا سکے اور یوں زائرین عمرہ بھی پرائیوٹ ٹورز آپریٹر کی جانب سے زیادہ واجبات کی وصولی سے بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال غریب عازمین حج کو پرائیوٹ سکیم والے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ پرائیوٹ سکیم کو ختم کر کے تمام عازمین حج کو سرکاری سکیم کے تحت حج کے لئے بھجوانے کے انتظامات کریں تاکہ ملک کے غریب عازمین حج لوٹ مار سے بچ سکے#