بجلی چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا ،ایس ای شبقدر

بجلی چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا ،ایس ای شبقدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر(نمائندہ خصوصی)بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی،کسی کو بھی بجلی چوری نہیں کرنے دیں گے،عوام بھی بجلی چوروں کے نشان دہی میں واپڈاکے ساتھ تعاون کرے،ایس ای کے ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں 13بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے،ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او وزیر باغ انجنئر خالد خان نے میڈیاں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ایس ای خالد خان کے خصوصی ہدایت پر رنگ روڈ،شلوزان کالونی،رشیدگھڑی میں پولیس نفری کے ہمراہ بجلی چوروں اور ڈیفالٹر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے13افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے462ائی کے تحت ایف ائی ار درج کرکے جیل بھیج دئیے گئے،جبکہ تین ٹرانسفر مراراور ائی ٹی تاریں بھی اتھار دئیے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی او وزیر باغ انجنئر خالد خان نے کہا کہ کنڈہ مافیا اور ڈیفالٹر کے خلاف اپریشن جاری رہیگا اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائی گی۔انھوں نے کہا کہ لا سز کم کرنا اور ریکوری پر خصوصی توجہ ہے اور اس مین کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گے۔انھوں نے بجلی صارفین پر زور؂دیتے ہوئے کہا ک وہ بجلی چوروں کے نشان دہی میں واپڈا کے ساتھ تعاون کرے تاکہ بجلی کی سپلائی بلا تعطل جاری ہوسکے۔