مٹہ ‘ذاکر خان شہید ہسپتال کی سی سی ٹی وی کیمرے بحال

مٹہ ‘ذاکر خان شہید ہسپتال کی سی سی ٹی وی کیمرے بحال

  

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے پچھلے اٹھ ماہ سے خراب سی سی ٹی وی کیمروں کو دوبارہ بحال کردیا گیا سی سی ٹی وی کیمرے جیسے اہم ضرورت پچھلے اٹھ ماہ سے بند پڑے تھے انچارج ڈاکٹر محمد سلیم نے چارج لینے کی بعد چند دنوں کی اندراندر ہسپتال کی سی سی ٹی وی کیمرے بل میں بند ہسپتال کی اہم پی ٹی سی ایل ٹیلفون اور اہم ذمہ داروں فورسزز کی اداروں سے ملکر کئی ماہ سے بند تحصیل بازار کا بند گیٹ کھول دیا عوامی حلقوں کی طرف سے خیر مقدم اور خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے اہم ضرورت سی سی ٹی وی کیمرے جو پچھلے اٹھ ماہ سے بند پڑے تھے نئے انچارج ڈاکٹر محمد سلیم نے چارج لینے کی چند دنوں میں ان اہم ضرورت کو بحال کردی ہے دریں اثناء ڈکٹر محمد سلیم نے اپنے سابق دور میں ہسپتال کی اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے جو انکے جانے کی بعد بند ہوکر تاحال بند پڑے تھے جو ڈاکٹر محمد سلیم نے دوبارہ چارج لینے کی جند دن کی اندر اندر دوبارہ بحال کردی یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد سلیم نے اس پہلے مٹہ ہسپتال کے ٹیلفون نمبر کو بل جمع نہ کرنے کی وجہ سے بند ہوا تھا بحال کیا اور ذاتی خصوصی دلچسپی لیکر پاک فوج اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اور پولیس ذمہ داروں سے ملکر ہسپتال کے کئی ماہ سے تحصیل بازار کی گیٹ کو بھی کھول دیا ہے جس پر مٹہ کی عوامی حلقے انچارج ڈاکٹر محمد سلیم کو اور دیگر ذمہ داروں کو خراج تحسین پیش کی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -