سن کوٹیا میں ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائیگا ،رضا ء اللہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل ناظم نوشہرہ رضا ء اللہ نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ کے تمام ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کرنے کیلئے سن کوٹے میں ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے گا کلاس فور ملازمین کو نئے سکیل کے مطابق تنخواہیں دی جائے گی مزدوروں نے اپنے حقوق کیلئے 1886ء میں جو قربانیاں دی تھی اس کے ثمرات اب مزدوروں کو مل رہے ہیں ٹی ایم اے نوشہرہ کا سٹاف اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے اور عوام کے خدمت کو اپنا شعار بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مونسپل کمیٹی نوشہرہ کلاں میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نائب ناظم زر عالم خان ، اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان ، ناظم اعجاز خان ، صدر گوہر علی ، سابق صدر ریاض درانی ، طفیل خان ، ارشاد خان ، بخت ولی ، کونسلر زبیر خان ، ضیا ء اللہ نے بھی خطاب کیا رضا ء اللہ نے کہا کہ مزدور اللہ کا دوست ہے اور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار انتہائی اہم اور مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اس لئے مزدوروں کے حقوق کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کونسل نوشہرہ اپنے کلاس فور ملازمین کو مرعات دینے کیلئے کوشاں ہے اور بہت جلد نئے سکیل آپ گریڈیشن کے مطابق تنخواہیں دے گی ۔