ترقیاتی بجٹ میں ضلع ممبران کے صوابیدیدی بجٹ کو بڑھایا جائے

ترقیاتی بجٹ میں ضلع ممبران کے صوابیدیدی بجٹ کو بڑھایا جائے

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی) ضلع کونسل ٹانک کا ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ضلعی نائب ناظم افتا ب بلوچ کے زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں اہم اجلاس منعقد اجسمیں ضلعی ناظم مصطفی کنڈی ،جمعیت علماء اسلام کے حاجی شاہ زیب کنڈی کے علاوہ پی ٹی ائی کے ضلعی ممبر ناصرجان لنگا ، حاجی ظاہر شاہ ، فتح خان کنڈی ، (ر)صوبیدارامیر گل ، نوابزادہ ظفراللہ، عدنا ن برکی ایڈوکیٹ سمیت دیگر حکومتی واپوزیشن ممبران نے شرکت کی۔ ضلع کونسل اجلاس کے دوران ضلع ممبران کا ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے کہناتھاکہ ترقیاتی بجٹ میں ضلع ممبران کے صوابدیدی بجٹ کو بڑھایا جائے جبکہ مختلف یونین کونسلوں میں ایگریکلچر کے بجائے دیگر محکمہ جات کو فنڈز مہیا کئے جائیں کیونکہ شہر میں زراعت کے بجائے دیگر محکمہ جات کو ترقیاتی بجٹ کی زیادہ ضرورت ہے ۔اجلاس کے دوران ضلعی ناظم نے تمام محکمہ جات کے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل اجلاس میں ہیڈ اف دی ڈپیارٹمنٹ شرکت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -