چکدرہ ،دیر لوئر سمیت دیر بالا میں پاسپورٹ کا حصول التواء کا شکار

چکدرہ ،دیر لوئر سمیت دیر بالا میں پاسپورٹ کا حصول التواء کا شکار

  

چکدرہ ( نامہ نگار)دیر لوئر سمیت دیر بالا،باجوڑاوردیگراضلاع کے ہزاروں لوگوں کے پاسپورٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں التواکے شکارہوگئے ہیں جس کے باعث حج کی سعات حاصل کرنے والوں کو گہری تشویش اور مشکلات کاسامناہے، تفصیلات کے مطابق حج کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے دیر لوئر دیر بالا ، کے سکیڑوں شہریوں اور دیگراضلاع کے ہزاروں لوگوں نے پاسپورٹ کے لئے داخلے کئے ہیں مگر مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ان کوپاسپورٹ نہیں ملے،بتایاجاتاہے کہ شہریوں کے پاسپورٹ بلاجواز اسلام آباد ہیڈ افس میں زیرالتواپڑے ہیں جسکی وجہ سے وہاں پر اثر رسوخ اور پیسے دینے والوں کاکام ہوتا ہے جس سے یہاں کے عوام سخت پریشانی سے دوچارہیں اور تشویش ظاہرکررہے ہیں کہ ہر سال جب بھی حج اور عمرہ کاسیزن آتاہے تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاسپورٹ ہیڈآفس میں شہریوں کے پاسپورٹ بلاجواز پڑے رہتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت ذہنی اذیت کاسامنا کرناپڑتاہے ،حج کے لئے درخواست گزاروں نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نذثارعلی خان اور وزارت داخلہ کے دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کانوٹس لینے اور التوامیں پڑے پاسپورٹ فوری طورپر جاری کرنے کے لئے مؤثراقدامات اٹھانے کا پرزور مطالبہ کیاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -