ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی تعلیم پر توجہ ناگزیر ہے : پرفیسر شوکت علی

ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی تعلیم پر توجہ ناگزیر ہے : پرفیسر شوکت ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ کے چئیرمین پرو فیسر شو کت علی خان نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ آج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے جولوگ آج دنیاپرحکمرانی کررہے ہیں انہوں نے علم حاصل کرنے کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ذریعے حکمرانی کررہے ہیں والدین بھی ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے اپنے بچوں کے تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے ایبٹ آبادانٹرنیشنل ماڈل سکول بٹ خیلہ کیمپس نے تھوڑی سے مدت میں پورے مالاکنڈڈویژن میں نمایاں مقام حاصیل کیاہے ان خیالات کااظہارپروفسیرشوکت علی خان نے گزشتہ روزتڑون شادی ہال میں ایبٹ آباد انٹرنیشنل ماڈل سکول کے زیراہتمام یوم والدین کے تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے مردان بورڈکے چئیرمین مشتاق آحمدخان سکول کے ڈائریکٹرزین العابدین اورپرنسپل پروفیسرمحمدنثارخان نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ بچے ملک وقوم کاقیتمی سرمایہ ہیں اگران کااچھی طریقے سے تربیت کی جائے مشکل سے مشکل کام بھی اسان ہوجائیگا انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی والدین بچوں کے تعلیم وتربیت پرخصوصی دی جائے انہوں نے کہاکہ طلباء کے ذہین سے نقل کررحجان ختم کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحتیوں کوبروئے کارلائنگے انہوں نے کہاکہ سکولوں کے استاتذہ اورپرنسپل صاحبان بھی نقل کے رحجان کے خاتمے کیلئے بورڈانتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیرنقل کے رحجان کاخاتمہ ہمارے لئے مشکل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -