مہمند ایجنسی ،جے یوآئی کا 4 مئی کو اجلاس طلب
مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، جے یو آئی مہمند ایجنسی مجلس عاملہ اور تحصیل امراء کا تنظیمی معاملات اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب۔مہمند ایجنسی جمیعت علماء اسلام مہمند ایجنسی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جے یو آئی مہمند ایجنسی کے مجلس عاملہ اور تحصیل امراء و زعماء کا ایک مشترکہ اہم اجلاس 4 مئی کو جامعۃ العلوم اسلامیہ غلنئی میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں مقامی سنیئر قائدین اور عہدیداروں سے پارٹی کی مزید فعالیت اور مہمند ایجنسی کی سیاسی فاتح بنانے کے لئے تفصیلی رائے اور تجاویز لی جائیگی۔ اجلاس میں عالمی اجتماع کی کامیابی میں مہمند ایجنسی سے ورکروں کی بھر پور کے بعد ورکروں کو فعال رکھنے کے لئے اجلاسوں اور اجتماعات منعقد کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ جو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا حصہ بھی ہوگا۔انہوں نے جے یو آئی امراء اور رہنماؤں کو بھر پور شرکت کی تاکید کی ہے۔