پاکستان کو اندرونی اوربیرونی سازشوں کاشکار نہیں ہونے دیں گے ،ظاہرشاہ ایڈوکیٹ

پاکستان کو اندرونی اوربیرونی سازشوں کاشکار نہیں ہونے دیں گے ،ظاہرشاہ ...

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) پاکستان کو بیرونی اور اندرونی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کلمہ کے نام پر بنا ہے۔ اور اسی کو بنیاد بنا کر پاکستان میں عادلانہ نظام نافذ کرکے ملک کو دنیابھر میں انچا مقام دلوائینگے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و معروف قانون دان ظاہر شاہ ایڈوکیٹ جلئسی نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی کیلئے عوام کو نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے۔وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت ہمارے لئے باعث فخر ہے، اور ہم پوری قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ انشاء اللہ کامیابی وکامرانی سے ہم کنار ہو کر رہیں گے۔ نوجوان نسل کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک وملت کا عظیم سرمایہ ہوتا ہے۔ ان کو چاہئے کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ملک وملت کے کام آکر تعمیر ترقی خوشحالی اور امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک بڑی قوت بنتی جا رہی ہے۔ کیونکہ پاکستان مسلم لیگ نے بنایا تھا اور مسلم لیگ ہی بچائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -