مردان ،حساس ادارے کے بھیس میں بین الصوبائی رہزن گروہ بے نقاب

مردان ،حساس ادارے کے بھیس میں بین الصوبائی رہزن گروہ بے نقاب

  

مردان (بیورورپورٹ )مردان پولیس نے حساس ادارے کا اہلکار کے بھیس میں بین الصوبائی راہزن گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے چھینی رقم مبلغ 8لاکھ60ہزار روپے برآمد کر لئے گئے پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق گزشتہ دنوں ایک بین الصوبائی راہزن گروہ جو کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی گاڑیوں کو روک کر اپنے آپ کو انٹیلی جنس اہلکار ظاہر کر کے ان کا سامان چیک کرنے کے بہانے ان سے نقد رقم چھیننے کی وارداتوں کرتے رہے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ان پے در پے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی احتراز خان اور ڈی ایس پی شیخ ملتون حیدر خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے سائنسی خطوط بنیادوں پراس گروہ تک رسائی حاصل کر کے کے دونوں ملزمان کوگرفتار کیا جن کا صیغہ راز میں رکھا جارہاہے پولیس کے مطابق کے قبضے سے مجموعی طور پر 8لاکھ 60ہزار روپے برآمد کر لی گئی اورانہو نے تھانہ شیخ ملتون، تھانہ طورو، گڑھی کپورہ ، سٹی اور تھانہ تخت بھائی کی حدود میں وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا جرم قبول کیاہے۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں،گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مزید کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -