ٹانک ، دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کر کے چند سو جمع ہونے کا انکشاف

ٹانک ، دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کر کے چند سو جمع ہونے کا انکشاف

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن گئے دکانداروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کرکے سرکاری خزانے میں برائے نام چند سوروپے جمع ہونے کا انکشاف ۔ مبینہ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ٹانک کیلئے بھیجے گئے سزایافتہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ٹانک میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے دکانداروں پر ائے روز ہزاروں روپے کے ناجائز جرمانے لگاکر حکومتی خزانے میں چند سوروپے جمع کئے جارہے ہیں ۔ مختلف دکانداروں کودس سے پندرہ ہزار روپے غیر قانونی جرمانے دےئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب دکانداروں کو بوگس رسیدوں کے ذریعے جرمانے دینے کا بھی انکشاف ہواہے۔ دکانداروں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، صوبائی وزیر خوراک اور محکمہ اینٹی کرپشن سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف اصلاح احوال سمیت فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -