ہری پور ،کوہالہ پائیں میں تیس سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی

ہری پور ،کوہالہ پائیں میں تیس سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(نامہ نگار)کوہالہ پائیں میں تیس سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ خان پور کے علاقہ کوہالہ پائیں کے رہائشی تیس سالہ نوجوان ابرار ولد گلزار نے نامعلوم وجوہات پر آتشیں اسلحہ سے فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا ذرائع کے مطابق ابرار کے اہل خانہ گندم کی کٹائی کرنے کے لیے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے کہ اس نے ان کی عدم موجودگی میں آتشیں اسلحہ سے فائر کرکے زندگی کاخاتمہ کرلیا متوفی ابرار کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا