تخت بھائی ،بین الصوبائی رہزن گروہ کے دو ارکان گرفتار

تخت بھائی ،بین الصوبائی رہزن گروہ کے دو ارکان گرفتار

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)مردان پولیس نے بین الصوبائی راہزن گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے چھینی رقم مبلغ 8لاکھ60ہزار روپے برآمد کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلع مردان میں گزشتہ دنوں ایک بین الصوبائی راہزن گروہ جو کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی گاڑیوں کو روک کر اپنے آپ کو انٹیلی جنس اہلکار ظاہر کر کے ان کا سامان چیک کرنے کے بہانے ان سے نقد رقم چھین کر فرار ہوتے تھے۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ان پے در پے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی احتراز خان اور ڈی ایس پی شیخ ملتون حیدر خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے انتھک محنت کر کے شب روز جدید سائنسی خطوط کے ذریعے کاروائیاں کرتے ہوئے اس گروہ تک رسائی حاصل کر کے کے دو ملزمان کوگرفتار کیا جنہوں نے تھانہ شیخ ملتون، تھانہ طورو، تھانہ گڑھی کپورہ ، تھانہ سٹی اور تھانہ تخت بھائی کی حدود میں واردات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا جرم قبول کر لیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 8لاکھ 60ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں،گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مزید کاروائیاں جاری ہیں۔ گروہ کا طریقہ واردات ایسا تھا کہ بیرون ملک سے جو مسافر ائیر پورٹ سے واپس گاڑی کے ذریعے اپنے علاقوں کو جاتے تھے تو یہ گروہ ان کا تعاقب کرتے ہوئے راستے میں ان کو روک کر اپنے آپ کوانٹیلی جنس کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ان کے سامان کی چھان بین کی بہانہ بنا کر ان سے نقد رقم چھین کر فرار ہوجاتے تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -