پولیس عوام کے جان ومال کے محافظ ہے ،ڈی پی او چارسدہ

پولیس عوام کے جان ومال کے محافظ ہے ،ڈی پی او چارسدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں چارسدہ پولیس نے لازوال قر بانیاں دی ہیں۔ پولیس اصلاحات کے ذریعے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔ وہ ضلع کونسل کے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے ۔ بریفنگ سے پہلے تنگی اور شبقدر میں خود کش حملہ آوروں کے خلاف بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے پولیس جوانوں ایس ایچ او گل شید خان،اشفاق خان ،حسن شاہ،فر ہاد خان اور ڈی ایس پی تنگی سجاد حسین خان کو ضلع کونسل کی طر ف سے حصوصی شیلڈ پیش کئے گئے جبکہ ضلع ناظم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بہترین کارکر دگی پر شیلڈ پیش کیا۔ کونسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی پی او سہیل خالد نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں میں چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کے بڑے بڑے منصوبے ناکام بنا کر نہ صرف دہشت گردوں کو پکڑ لیا بلکہ ان سے دہشت گردی میں استعمال ہونے والا بارودی موآد ،خود کش جیکٹس اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ گزشتہ چند مہینے کے دوران امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چارسدہ پولیس بر سر پیکار ہے ۔ چوری ، ڈکیتی ، کار سنیچنگ اور منشیات فروشی میں کافی حد تک کمی ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اصلاحات کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کو عوام کا خادم بنا دیا گیا ہے ۔ پال اور ڈی آر سی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ پولیس عوام کی جان و مال کی خفاظت کیلئے کمر بستہ ہے ۔ انہوں نے عوام اور بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے پولیس کا ساتھ دیں ۔