ہری پو ر ، سرائے نعمت خان تا دھرم پانی روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جانے لگا

ہری پو ر ، سرائے نعمت خان تا دھرم پانی روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل ...

  

ہری پور(نامہ نگار)سرائے نعمت خان تادھرم پانی روڈکی تعمیرمیں غیرمعیاری میٹریل استعمال کیاجانے لگا،کر شنگ یابجری چھ انچ اونچائی کے بجائے صرف دوانچ ڈال کرروڈکی تعمیرکاکام مکمل کیے جانے لگا، عوام میں تشویش وغم وغصہ کی لہر، گزشتہ روزسرائے نعمت خان کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت علی اصغرتنولی نے صحافیوں کوبتایاکہ سرائے نعمت خان موغلی بن تادھرم پانی روڈکے لیے کروڑوں روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے مگربدقسمتی سے روڈپرشنگ ،بجری ڈالنے کاکام انتہائی غیرمعیاری کیاجارہاہے علی اصغرتنولی کے مطابق روڈپرشنگ چھ انچ کے بجائے صرف دوانچ ڈال کرٹوٹل پوراکیاجارہاہے جس کے بعدتارکول کاکام شروع کردیاجائے گاعلی اصغرتنولی نے ارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سرائے نعمت خان تادھرم پانی روڈکے غیرمعیاری کام پرفی الفورایکشن لے کرروڈکی تعمیرکے کام کومعیاری بنایاجائے تاکہ حکومتی خزانے سے نکلنے والے کروڑوں روپے کسی کی جیب میں جانے کے بجائے روڈمذکورہ پرہی خرچ ہوسکیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -