ڈریپ نے پہلی آن لائن نیشنل رجسٹری آف کارڈیک اسٹنٹ لانچ کر دی

ڈریپ نے پہلی آن لائن نیشنل رجسٹری آف کارڈیک اسٹنٹ لانچ کر دی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آن لائن نیشنل رجسٹری آف کارڈیک اسٹنٹ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے لانچ کر دیا ہے ۔ نیشنل رجسٹری سے دونوں اطراف یعنی (امپورٹر اور ہسپتال) یعنی سٹنٹ کی امپورٹر کمپنیاں اور دوسری طرف میڈیکل انسٹی ٹیوٹ؍ لیب کیتھ اپنا کارڈیک سٹنٹ کے بارے میں آن لائن ڈیٹا فراہم کریں گی۔ یہ نظام ڈریپ کی ویب سائٹ پر متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کارڈیک سٹنٹ کے سلسلے میں ہسپتالوں پر ایف آئی اے کے چھاپوں اور اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا ، اس سلسلے میں وزارت قومی صحت اور ڈریپ نے مختلف اقدامات کئے ہیں تاکہ لوگوں کے لیے ایک اچھی کوالٹی اور مناسب قیمت میں رجسٹرڈ کارڈیک سٹنٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آن لائن کارڈیک سٹنٹ کی رجسٹری اس سلسلے اٹھایا جانے والا ایک مثبت اور احسن اقدام ہے جس کی جس کی بدولت سٹنٹ کے امپورٹر قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے رجسٹرڈ سٹنٹ ہی درآمد کر سکیں گے۔اسی طریقے سے میڈیکل انسٹیٹیوٹ ؍ ہسپتال بھی قانونی ذرائع سے ہی رجسٹرڈ کارڈک سٹنٹ استعمال کر سکیں گے۔ ان اقدامات سے نہ صرف مریضوں کے معاشی استعصال کا خاتمہ ہو گا بلکہ غیر قانونی ، غیر رجسٹرڈ، جعلی اور زائد المعیاد کاڈیک سٹنٹس کے استعمال کو بھی روکا جا سکے گا۔ تاکہ مریضوں کو صرف محفوظ ، معیاری، موثر اور مناسب قیمت پر کارڈیک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -