چکوال،قتل کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا پکڑاگیا

چکوال،قتل کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا پکڑاگیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنوال ٹاؤن تھانہ سٹی چکوال میں قتل کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے کو نیلہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تاہم اشتہاری مجرم بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔ انچارج ایس ایچ او تھانہ نیلہ علی اکبر نے مخبر کی اطلاع پر مجرم اشتہاری منظور رزاق ولد محمد رزاق ساکن ڈھاب کلاں جو کہ جنوال ٹاؤن چکوال میں پناہ لیے ہوئے تھا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو مجرم اشتہاری کے بھائی قمر رزاق ولد محمد رزاق نے مجرم اشتہاری کو بھگا دیا جس پر قمر رزاق کو دھر لیا گیا۔سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -