ضریح مبارک قصبہ بکھاری کلاں میں جشن ولادت حضرت عباس عقیدت واحترام سے منایا گیا

ضریح مبارک قصبہ بکھاری کلاں میں جشن ولادت حضرت عباس عقیدت واحترام سے منایا ...

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضریح مبارک قصبہ بکھاری کلاں میں زوار ملک حاجی حیدر علی کے زیر اہتمام سالانہ جشن ولادت باسعادت حضرت غازی عباسؑ علمبردار سوموار اور منگل کی درمیانی شب بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جشن پاک کے آغاز میں متولی ضریح مبارک زوار ملک حاجی خان بیگ نے کیک کاٹا اور ملک بھر سے آئے ہوئے مومنین کو ولادت باسعادت حضرت غازی عباس ؑ علمبردار کی مبارکباد پیش کی۔ جشن پاک کے موقع پر ملک بھر سے نامور ذاکرین نے فضائل آل محمدؐبیان کیے اور اپنے اپنے مخصوص انداز اور شاعرانہ کلام سے دور دراز سے آئے ہوئے مومنین کے دلوں کو گرمایا۔روحانی اور مذہبی محفل میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر زیارات مقدسہ کیلئے دو خوش قسمت مومنین قرعہ اندازی کی گئی اور قرعہ اندازی میں سید لال حسین شاہ ولد سید عباس علی شاہ ساکن بکھاری کلاں اور محمد ناصر عباس ولد ملازم حسین ساکن جھامرہ کو زیارات کے ٹکٹ متولی ضریح مبارک حاجی ملک خان بیگ نے تقسیم کیے۔رات گئے تک روحانی اور مذہبی محفل جاری رہے اور اس موقع پر لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -