دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے 3مقدمات کا التواء منظور ، آئندہ تاریخ پیشی پر پیش کرنیکا حکم
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے 3مقدمات کا التواء منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمان غلام قاسم، شہزاد، امجد رضوان، عبدالحبیب ، بخت نور اور رحمان کیسوں میں چالان پیش کرنے کیلئے مہلت مانگنے پر التواء منظورکرلیا اور ہدایات دیں کہ آئندہ تاریخ پیشی 12مئی کو چالان پیش کیا جائے، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت فورس حکام نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کئے۔