جہلم،6مئی کوطلباء یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جائیگا

جہلم،6مئی کوطلباء یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جائیگا

  

جہلم(نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں مظلوم طلباء و طالبات پر ہونے والے ظلم کے خلاف اور کشمیریوں کی حمایت کے لیئے طلباء یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ ریلی 6 مئی بروز ہفتہ صبح 10بجے شاندار چوک پہنچے گی جہاں طلباء تنظمیوں کے قائدین خطاب کریں گے،یہ ریلی متحدہ طلباء محاز کی جانب سے نکالی جائے گی ،جہاں پر قائدین کشمیر میں ہونے والے مسلمانوں سمیت طلباء اور طالبات پر جو ظلم وستم ڈھائے جا رہے ہیں انکے خلاف کشمیر کے طلباء سے اظہار یکجہتی کی جائے گی ،اور اقوام متحدہ اور تمام اسلامی ممالک سے اپیل کیا جائے کی گی کہ کشمیر سمیت پوری دنیامیں جہاں کہیں مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھائے جا رے ہیں ،اسکی پر زور مذمت کی جائے گی ،

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -