سندھ : انہتا پسندی کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ پر عمل کا فیصلہ ، سی ٹی ڈی ٹیم تشکیل دیددی گئی

سندھ : انہتا پسندی کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ پر عمل کا فیصلہ ، سی ٹی ڈی ٹیم ...

  

کراچی(آن لائن) سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے رواں ماہ دہشت گردوں کی انہتاپسند سوچ کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے اس کی ٹیم تیار ہے۔اس مقصد کے لیے فرانزک سائیکاٹرسٹ اور سائیکالوجسٹ، ثالث، مذہبی اسکالر اور سی ٹی ڈی کے ایک عہدیدار پر مشتمل ایک مکمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔سندھ سی ٹی ڈی کے چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ڈاکٹر ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کی سوچ کے خاتمے کے پائلٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ‘معمولی’سرگرمیوں کے جرم میں زیرحراست چند مبینہ نوجوان دہشت گردوں کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کے ساتھ کئی سیشن ممکنہ طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں سی ٹی ڈی کے دفتر میں منعقد ہوں گے اور اگر اس طرح کے سیشنز کی ضرورت پڑی تو ان کی رہائش گاہوں میں بھی منعقد کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تربیت کے لیے افغانستان گئے تھے لیکن ان کے اہل خانہ نے انھیں دہشت گردی سے باز رہنے کے لیے آمادہ کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے حوالے سے تاحال ‘ کسی منظم دہشت گرد سرگرمی’ میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔انھوں نے انکشاف کیا کہ درحقیقت ان کے اہل خانہ نے نوجوانوں میں اس سوچ کے خاتمے میں مدد کے لیے سی ٹی ڈی سے رجوع کیا تھا اور اگر یہ پائلٹ منصوبہ کامیاب ہوا تو اس کو وسیع پیمانے پر نافذ کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کام کرنے والے کوالیفائیڈ فورنزک سائیکاٹرسٹ نے اس منصوبے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں جبکہ انتہاپسندانہ سوچ کے خاتمے کے لیے کام کرنے کا تجربہ رکھنے والی ایک این جی او بھی اس معاملے پر سی ٹی ڈی کی معاونت کررہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -