ضلع بھر میں مستحقین کی مالی امدادکی جارہی ہے،سلطان رضا

ضلع بھر میں مستحقین کی مالی امدادکی جارہی ہے،سلطان رضا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین زکوٰۃ وعشر کمیٹی سلطان رضا جامی نے منگل کے روز بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ویژن کے مطابق پورے ضلع چکوال میں مستحق لوگوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ان کی دہلیز پر جاکر ان کی مالی اعانت کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر ملک کے باعزت شہری بن سکیں۔ وہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈگری کالج پیر پھلاہی اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کالس میں بچے اور بچیوں میں وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج پیر پھلاہی کے بیس طلباء میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے کے چیک فی کس چھ ہزار تقسیم کیے گئے۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کالس کی دس طالبات میں ساٹھ ہزار روپے کے چیک چھ ہزار روپے فی کس تقسیم کیے گئے۔ سلطان رضا جامی نے بتایا کہ جہیز فنڈز ، گزارہ الاؤنس اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں کرروڑوں روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور ضلع چکوال کے نوجوان مستحق لوگوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -